شکوہ ، جواب شکوہ ،فردوس عاشق اعوان بمقابلہ نفیسہ شاہ،کرونا سے لڑنے کی بجائے آپس میں الجھ پڑیں

0
53

کراچی :شکوہ ، جواب شکوہ ،فردوس عاشق اعوان بمقابلہ نفیسہ شاہ،کرونا سے لڑنے کی بجائے آپس میں الجھ پڑیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پرسیخ پا ہوگئی ہیں‌

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران کے دنوں میں عمران خان ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے بحران میں دنیا ایک پیج پر آرہی ہے اور عمران خان نئے محاذ کھول رہے ہیں ،

، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بلاول بھٹوکو سنجیدہ لیڈرقراردیتے ہوئے کہاہےکہ ‏بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں وفاق کے غیرسنجیدہ کردار کا ذکر کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی نشریاتی ادارے میں قوم کا نمائندہ بن کر انٹرویو دیا،

، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان شاہ سے بڑھ کر شاہ کا وفادار بننے کے بجائے حکومتی کارکردگی پر توجہ دیں،

یاد رہےکہ آج معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں اور وزیراعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سست روی سے کام کر رہی ہے، کورونا کے خلاف صوبے اپنے اپنے طور پر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے وفاق کی جانب سے بہت کم امداد مل رہی ہے۔

Leave a reply