ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے- ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی
تفصیلات کے مطابق سندھ ملاح فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر حکمرانوں کو ذرا سا بھی اس غریب عوام پر رحم نہیں آتا حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرکے عوام کو جینے کا حق دیں ان خیالات کا اظہار انہوں ٹھٹہ کے دورے کے موقعے پر کیا اور سندھ ملاح فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو اور دیگر ملاح رہنماؤں کے ہمراہ ٹھٹہ کے قریب گاؤں وڈیرو عرس گندرو میں عرس گندرو سے انکے بھائی کی وفات اور کینجھر جھیل کے کنارے گوٹھ عبد اللہ گندرو کے رہائشی مکلی میں ڈیوٹی کے دوران قتل ہو جانے والے پولیس اہلکار امجد گندرو کے ورثاء سے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا اور ملاح فورم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سائیں رکھیو میرانی اور سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومتیں مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جسکی وجہ سے عوام بھوک اور بدحالی کا شکار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب سندھ کی بڑی آبادی رکھنے والے ماہیگیروں کے روزگار کرنے کے وسیلوں پر قبضے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ شہید امجد گندرو کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور شہید کے ورثاء کے ساتھ انصاف کیا جائے اس موقعہ پر وڈیرو عرس گندرو، نثار احمد عرف چھٹو گندرو، محمد صدیق گندرو، حاجی سومار گندرو، عبد الرحمٰن گندرو، صدام حسین گندرو، بابو گندرو، وسو گندرو، ودیگر موجود تھے۔

Shares: