لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

باغی ٹی وی : جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔ سیمی جمالی کراچی کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھی۔

گوجرخان : بیل دوڑ کے مقابلے میں گولیاں چل گئیں، ایک جاں بحق، 4زخمی

ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ تقریبا ً ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں، انہیں گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز عصر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جے پی ایم سی) مسجد میں ادا کی جائے گی ڈاکٹر سیمی جمالی نے شوہر ڈاکٹر جمالی، بیٹے عمر جمالی اور بابر کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

جناح اسپتال کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی, انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹرآف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995 میں جےپی ایم سی کےشعبہ حادثات کا انچارج مقررکیاگیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں ڈاکٹر سیمی جمالی نے صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ جس پر انھیں تمغہ ٔ امتیاز اور پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

آئرن، بُلٹ، بم پروف لیڈی اور خطروں کی کھلاڑی کے نام سے پکاری جانے والی ڈاکٹر سیمی جمالی نے صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ،ان کی خدمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ِممالک بھی سراہا جاتا رہا۔ 1988 میں ای آر (ER) ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے کا آغاز کیا۔

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

Comments are closed.