القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ اور بچوں کے نام عدالت نے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہلخانہ کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بینچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ عمرانہ شکیل اور ان کے تین بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف مشترکہ طور پر دائر درخواست کو منظور کر لیا،کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے مختصر حکم نامہ سناتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،

ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں امریکی سی آئی اے کی مدد کرنے کا الزام ہے اور وہ پنجاب کی ساہیوال سینٹرل جیل میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،

پشاور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل محمد عارف جان آفریدی پیش ہوئے اور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اور وہ حکومت کو کسی جرم میں درکار نہیں، حکومت نے غیر قانونی طریقے سے درخواست گزاروں کے نام بغیر کوئی معقول وجہ بتائے ای سی ایل میں شامل کئے،ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ عمرانہ شکیل، ان کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت درخواست گزاروں نے اگر کوئی جرم نہیں کیا تو ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے،دوران سماعت عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہ تھے تو ان کے نام ای سی ایل میں کیوں ڈالے گئے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہلخانہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ نام گزشتہ وفاقی حکومت نے ای سی ایل میں ڈالے تھےاب نگران حکومت ہے اسکو نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار نہیں، نگران حکومت کا کام محدود ہے،

 کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

Shares: