ڈاکٹر طاہرالقادری کو بڑا صدمہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بڑی ہمشیرہ جھنگ میں انتقال کر گئی ہیں

ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی عمر 76 برس تھی، مرحومہ کی نماز جنازہ آج مؤرخہ 31 مارچ بوقت 1:30 بجے جھنگ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔ مرحومہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں,ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، البتہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور کارکنان نماز جنازہ میں شریک ہوں گے

ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور ، قاضی زاہد حسین ۔صوبائی صدر مشتاق صدیقی۔ جنرل سیکرٹری راو کامران محمود۔ سینئر ناب صدر ثاقب نوشاہی سمیت تمام ڈویثرنل قائدین دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

Shares: