پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو ملا”دی رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ” اعزاز

ڈاکٹر طارق محمود ،پہلے پاکستانی اور پہلے مسلمان پروفیسر جنہوں نے باوقار ایوارڈ حاصل کیا،وزیراعلیٰ سندھ
0
59
dr tariq

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو “دی رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ” اعزاز ملنے پردلی مبارکباد دی گئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو برطانیہ میں “دی رائل کالج آف ریڈیولوجسٹ” کے اعزاز سے نوازا گیا، ایوارڈ کی تقریب 28 جون 2024 کو سنٹرل ہال ویسٹ منسٹر، لندن میں منعقد ہوئی ،پاکستان میں ریڈیولاجی اور ریڈی ایشن آنکولوجی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے عوض انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا،سائبر نائف –ریڈی ایشن آنکولوجی خدمات کے صلے میں جے پی ایم سی کراچی کو برطانیہ نے “دی رائل کالج آف ریڈیولوجسٹ” کے اعزاز سے نوازا،آر سی آر کی جانب سے دیا جانے والا یہ سب سے باوقار ایوارڈ ہے، اب تک دنیا میں صرف 78 افراد کو اس اعزاز سے نوازا جاچکاہے،یہ پاکستان خاص کر صوبہ سندھ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،حکومت سندھ اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے درمیان JPMC کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کینسر کے علاج کی مفت سہولت کو رائل کالج آف ریڈیالوجسٹ لندن نے سراہا ،رائل کالج آف ریڈیالوجسٹ 1897 میں X-ray Radiation کی ایجاد اور Roentgen Society کے قیام سے عمل میں آیا،ڈاکٹر طارق محمود پروفیسر ایمریٹس، ریڈی ایشن آنکولوجی، جے پی ایم سی دنیا کے پہلے پاکستانی اور پہلے مسلمان پروفیسر ہیں جنہوں نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا،جے پی ایم سی 2012 سے بنا کسی نسلی امتیاز کے سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کے ذریعے کینسر کےعلاج کی مفت سہولت فراہم کررہا ہے،اب تک دنیا کے 15 ممالک اور پاکستان کے 167 شہری اس مفت سہولت سے فیضیاب ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں اس مہنگے علاج پرکروڑوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ سندھ حکومت اس کی بالکل مفت سہولت فراہم کررہی ہے

Leave a reply