مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ نے بھی پیش کیا خراج تحسین

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے گلگت میں کورونا سے ڈاکٹر اسامہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کرونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کےساتھ ہے۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں سے تھے، ان کے جاں بحق ہونے پرد کھ ہے

ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچانے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قبل ازیں کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے اپنی زندگی کو داؤ پر لگانے والے قومی ہیرو ڈاکٹر اسامہ شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی،ڈاکٹر اسامہ شہید کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز کنوداس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی اس موقع پر پولیس کا دستے نے سلامی بھی دی.

کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ڈاکٹر اسامہ ریاض جگلوٹ گلگت بلتستان ہی میں سکرینینگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیں،قوم کا ہر فرد ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہے،و

Shares: