لاہور پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا

0
40
بچے کا برین ڈیڈ ہوا تو والدین نے گردہ اور جگر ڈونیٹ کر دیا،یاسمین راشد نے بتائی تفصیل

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے گرفتار کیاگیا ڈاکٹر یاسمین راشد کوطبیعت خراب ہونےپر سرو سز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹریاسمین راشد کو گرفتار کرنے کیلئے اسپتال پہنچی تھی۔

نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان

پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں یاسمین راشد نامزد ہیں، تینوں مقدمات میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ طبیعت ناسازی کےباعث ڈاکٹریاسمین راشد کواسپتال میں ہی رکھاجائےگا وہ پرائیوٹ کمرےمیں داخل ہیں جہاں یورولوجی کے پروفیسر محمد انور اور دیگر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کررے ہیں ڈاکٹر نے یاسمین راشد کی ای سی جی سمیت باقی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ معائنے کے دوران اُن کا بلڈ پریشر زیادہ آیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بلڈ کے ٹیسٹ کے لیے بھی سمپلز لیے جائیں گے۔

ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا …

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد بلڈ پریشر کی بھی مریضہ ہیں، دوران حراست ادویات نہ لینے کی وجہ طبیعت خراب ہوئی اور سانس لینے میں مشکل پیش آئی-

یاد رہے کہ آج ہی لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

Leave a reply