تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میںطبیعت خراب ہو گئی
یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاںیاسمین راشد کا طبی معائنہ جاری ہے،یاسمین راشد کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے، علاج دیر سے کروانے پریاسمین راشد کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے، یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح ہوگی
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت ناساز ہے اور انھیں شوکت خانم منتقل کیا گیا ہے۔ مقتدرہ کوئی خدا کا خوف کرے اور بے گناہ اور بزرگ خاتون کو رہا کرے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی تبعیت ناساز ہے اور انھیں شوکت خانم منتقل کیا گیا ہے۔ مقتدرہ کوئی خدا کا خوف کرے اور بے گناہ اور بزرگ خاتون کو رہا کرے۔ pic.twitter.com/qQmkpjWDsl
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 29, 2024
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نومئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد پر نومئی کے متعدد مقدمے درج ہیں، کئی مقدمات میں یاسمین راشد کی ضمانت ہو چکی ہے
حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم
جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان
دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان