بنگلہ دیش عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس کی بی این پی رہنماؤں سے ملاقات
بنگلہ دیش عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے بی این پی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے پیر کی سہ پہر بی این پی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان، سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کی قیادت میں ریاستی چیف ایڈوائزر کی رہائش گاہ پر میٹنگ میں شامل ہوئے۔بی این پی میڈیا سیل کے رکن سائرال کبیر خان نے کہا کہ ڈاکٹر یونس نے بی این پی رہنماؤں کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔
بنگلہ دیش میں8 اگست کو قائم ہونے کے بعد عبوری حکومت کے سربراہ اور بی این پی رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔اس موقع پر بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان خندکر مشرف حسین، مرزا عباس، ڈاکٹر عبدالمعین خان، نذر الاسلام خان، صلاح الدین احمد، امیر خسرو محمود چودھری، سلیمہ رحمان اور جمیر الدین سرکار موجود تھے۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ طلباء کی زیر قیادت عوامی تحریک کے سامنے مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگئیں جس کے بعدطلبا کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کی گئی ہے.
حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت
امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف
پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا
میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ
حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے
در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام
حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی
ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان
بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب
بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل