جامعہ کراچی نے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی.

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ملائیشیا سے آنے والے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میںڈاکٹرآف فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں بلایا گیا تھا۔گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔قبل ازیں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ اور ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے گورننگ باڈی کے سابق رکن ڈاکٹر انورنسیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ اجلاس میں تین اراکان نے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ڈگری دینے پر اعتراض کیا اور مخالفت کی.

کراچی میں گرمی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

Shares: