معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حال ہی میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات مختصر وقت کے لیے ہوئی اور ملاقات کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک واپس روانہ ہو گئے۔
ملاقات کے دوران مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، جس میں اسلامی تعلیمات، دین اسلام کی تبلیغ اور موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی یہ ملاقات ان کے پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جب وہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ اُس وقت ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومتِ پاکستان کی دعوت پر پاکستان میں موجود تھے اور اس ملاقات میں بھی مختلف مذہبی و معاشی موضوعات پر گفتگو کی گئی تھی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا شمار دنیا کے مشہور مذہبی سکالرز میں ہوتا ہے، اور وہ اسلام کی تشریح اور دفاع کے حوالے سے اپنی تقریروں اور پروگرامز کے لیے معروف ہیں۔