دراہمہ : چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری پریشان

دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید )چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری پریشان
علاقہ دراہمہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں شہری موٹرسائيکل، بکریوں، مسجد کی بیٹریوں سے محروم علاقہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،پولیس گشت نا ہونے سے موبائل سنیچنگ کے واقعات بڑھنے لگے علاقہ مکینوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق علاقہ دراہمہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہری بلا ناغہ اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہورہے ہیں گزشتہ دن دوپہر دوبجے کے قریب سروروالی کے رہائشی فیض محمد ماڑھا سے سرور والی مین ملتان روڈ جلبانی پمپ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سی ڈی موٹرسائيکل چھین لی جبکہ دوسرے واقعہ میں بستی سندیلہ سروروالی کے رہائشی حیدر سندیلہ کی دو قیمتی بکریاں دن دھاڑے چور لے اڑے اسی طرح دائی والی پل کے قریب چور مسجد کا یوپی ایس اور بیٹریاں چراکر لے گئے جبکہ مختلف واقعات میں متعدد شہری ملتان روڈ پر موبائل سنیچنگ کا شکار ہوچکے ہیں

گذشتہ روز سروروالی سبزی منڈی سے عوام نے چورکوموقع پر قابو کرلیا جسے پولیس تھانہ دراہمہ کے حوالہ کیا گیالیکن ذرائع کاکہنا نے پولیس نے روائتی انداز اپنانے ہوئے ملزم کو چھوڑ دیا

شہریوں جن میں ملک خالد حسین،غلام اختر ایسراں، فوجی محمد رمضان، ملک جمیل ،حاجی اعجاز ودیگر نے ڈی پی او ڈیرہ سے فوری طور علاقہ تھانہ میں ایماندار افسر تعینات کرنے پولیس گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.