دراہمہ : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بحالی کا جھانسہ فی فارم 500روپے فروختگی کا انکشاف
دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید)بینظیر انکم سپورٹ احساس کفالت پروگرام کی بحالی کا جھانسہ فی فارم 500روپے فروختگی کا انکشاف سینکڑوں سادہ لوح دیہاتی خواتین لٹ گئیں، لاکھوں روپے خردبرد ہونے کا انکشاف ،دراہمہ پولیس حصہ بقدر جثہ کے مصداق خاموش تماشائی ،اطلاع کے باوجود جعل ساز گروپ کے خلاف نوٹس نہ لینا ملی بھگت کی واضح مثال ہے، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے جعل ساز گروپ کے خلاف کارروائی کامطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ دراہمہ کے مضافاتی علاقوں جن میں دراہمہ، پل سیدن شاہ ،کھاکھی، قصبہ سمینہ میں ذیشان نامی نوجوان بمعہ ٹیم علاقہ میں اعلانات کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام و احساس کفالت پروگرام میں بحالی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح دیہاتی خواتین کو لوٹنے لگے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک سینکڑوں خواتین سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز گروہ دراہمہ پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام علاقہ مکینوں کو لوٹنے میں مصروف ہے ،گزشتہ روز دراہمہ کے علاقہ پل سیدن شاہ میں ذیشان نامی شخص نے سینکڑوں خواتین سے فی فارم 500روپے وصول کر کے لاکھوں روپے کما لیے جس پر علاقہ مکینوں محمد اسلم مہتر، راشدخان، عبدالکریم و دیگر نے دراہمہ پولیس کو نوسرباز گروہ کے متعلق اطلاع دی تو پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا اہلیان علاقہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے نوسرباز گروہ کے خلاف سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے-