درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

0
32

درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شجر کاری مہم کے دوران کیا ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت سانگلہ ہل میں شجر کاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے قد آور پودے لگائے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے کہا کہ درخت ماحول کو سازگار رکھنے اور زلزلہ،سیلاب و دیگر قدرتی آفات کی شدت کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں سرسبز وشاداب ماحول ذہنی صحت اور تعمیری ردِ عمل کا عکاس ہوتا ہے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے مستقل بنیادوں پر شجر کاری کا عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

اس حوالے سے ریسکیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت اور دیگر سماجی شخصیات سے مل کر ریسکیو 1122اسٹیشن پر بھر پور شجر کاری کی ہے اور ننکانہ صاحب کے تمام ریسکیو اسٹیشنز سرسبزوشادابی کا خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ظفر ماڈل ہائی سکول سانگلہ ہل میاں طارق جمیل اور پرنسپل الفلاح کالج سانگلہ ہل میاں عمران نے بھی پودے لگائے درختوں کی اہمیت اجاگر کی اور عوام الناس سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر وطن عزیز کو آنے والی نسلوں کے لئے صحت افزا بنائیں۔

Leave a reply