آڈٹ رپورٹ نےڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ )کی سنگین غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل دوائیں بھی مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں۔
باغی ٹی وی: آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے سر درد، سوجن، پٹھوں کے درد کی کچھ دواؤں کو معطل کیا گیا تھا، تاہم ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل کی گئی دوائیں مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں، اور دوائیں تاحال مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا اسٹاک واپس نہ لینا لوگوں کی جانوں سے کھیلنا ہے، آڈٹ نے ذمہ دار افراد کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے خود ان دواؤں کو معطل کر رکھا تھا۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا
قبل ازیں ترجمان ڈریپ کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی کے زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا ، پالیسی بورڈ نے اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کر رہیں۔
وفاقی سیکرٹری صحت پالیسی بورڈ ڈریپ کا اعلیٰ ترین بورڈ ہے، سیکرٹری صحت بورڈ نے سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈنگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی،ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی، ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔