ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی
0
59

لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی:ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں،پیراسٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹرکی گئی ہے اور سادہ پیرا سٹا مول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ حکومت نے، انسانی جان بچانےوا لی متعدد ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت ایک ہزار 390 مقرر کر دی گئی،انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کر دی گئی ہے، ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کہا گیا تھا کہ ان ادویات میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن،گولیاں، انہیلر، سیرپ شامل ہیں جبکہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی بھی حد مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کی گئی ہے۔

عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز …

Leave a reply