ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاؤں اور نالوں میں طغیانی،سیکڑوں مکانات تباہ

بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی
balochistan

کراچی ،کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث دریاؤں اور نالوں میں طغیانی آگئی ہے، جس سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 9 جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں برسات ہوئی، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا بارش کے دوران بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے بارش سے کھجور کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سعودیہ عرب کا انسانی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات پر زور

بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئےبلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال ہے-

رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے،اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئيں،سیلابی ریلہ باغات کے ساتھ ساتھ مساجد اور مدرسے میں بھی داخل ہو گیا۔ شیرینزہ میں بھی کئی بند ٹوٹ گئے آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

کلاؤڈ برسٹ،گلئیشرز کے پگھلنے اور بارشوں نے کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں شدید طغیانی آگئی ہے، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے نالہ تہجیاں میں سیلابی ریلے سے ایک مسجد سمیت چار مکانات پانی میں بہہ گئے، علاقے میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سروسز شدید متاثر ہے۔

محسن نقوی نےغفلت برتنے پر ایم ایس سروسز اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

گزشتہ روز سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین کوز کلے گٹ میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اور مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال لیا۔

مظفرآباد میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، تاہم بارشوں سے دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے وادی نیلم میں دودنیال نالہ میں طغیانی نے تباہی مچادی، طغیانی سے گیارہ مکانات تباہ ہوگئے اور چھ کو جزوی نقصان پہنچا دریائے غذر میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، حفاظتی پشتے ٹوٹنے سے سیلابی پانی آبادی کی طرف مُڑ گیا سیلابی ریلہ گاؤں اور بازار وں میں داخل ہو گیا –

بھارتی آبی جارحیت سے دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہےپروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی پر عام شہریوں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

Comments are closed.