پاکستان سپر لیگ کی 12 رکنی ڈریم ٹیم کا اعلان

باغی ٹی وی : آئی سی سی کی طرز پر پاکستان سپر لیگ کی بھی 12 رکنی ڈریم ٹیم بنا دی گئی، شاداب خان کپتان قرار پائے۔

پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اور جیت پہلی بار کراچی کنگز کےنام رہی، بارہ رکنی ” ٹیم آف ٹورنامنٹ ” کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت پہلے مرحلے سے آؤٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو دی گئی۔

کھلاڑیوں میں بابراعظم ، کرس لین، ایلکس ہیلز ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین جبکہ فخر زمان کو بارہواں کھلاڑی چنا گی


پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے شرکاء، آفیشلز، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

گو کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا پلے آف مرحلہ خالی انکلوژرز میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے ان سنسنی خیز میچوں میں ان کی کمی بھی شدت سے محسوس کی گئی۔اس سے قبل ایونٹ کے تیس لیگ میچز کو کُل 6 لاکھ افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھاتھا۔بلاشبہ ان مشکل حالات میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کامیاب انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آنی والی لاہور اور کراچی کی ٹیمیں لیگ میچز میں بھی دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، ان دونوں میچز میں اسٹیڈیم کھچاکھچ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے مگر کوویڈ 19 کی وجہ سے روایتی حریفوں کے درمیان یہ فائنل بند دروازوں میں کھیلا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 اپنے آغاز سے اختتام تک پاکستان میں ہی ہوگی،ایونٹ کے تعطل کے دوران بھی انہوں نے اسی وعدے کو دہرایاتھا اورانہیں خوشی ہے کہ ہر طرح کے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے بعد وہ ملک میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک مکمل اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بناسکے ہیں۔

پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.

Shares: