اسرائیل میں یمن سے ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا جس کے بعد تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے داغا گیا ڈرون ساحلی شہر ایلات میں ایک ہوٹل کے قریب گرا، تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈرون حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ڈرون کو عمارت کے قریب گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرون گرنے کے بعد شہری خوف و ہراس میں بھاگنے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر ان مناظر کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب ایک بیلسٹک میزائل بھی داغا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں سائرن بجا دیے گئے۔
لاہور پولیس کا کمال،جرائم کی پیش گوئی،روک تھام کیلیے "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” سسٹم متعارف
پاکستان۔سعودی معاہدہ ،مسلم دنیا کے بلاک کی جانب اہم قدم ہے،مولانا فضل الرحمان
رفح میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
پاکستان کرکٹ تباہ،چن چن کر نکمے بھرتی،پی سی بی سرکس، سر شرم سے جھک گئے
ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر








