معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے تازہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارت ریلیف آپریشن کے نام پر ایل او سی کے قریب ٹینک اور بھاری اسلحہ منتقل کر رہا ہے۔

مبشر لقمان کے مطابق مودی کا حالیہ دورہ چین بری طرح ناکام رہا۔ نہ کوئی معاہدہ ہوا، نہ کسی نئے تعاون کا اعلان۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے سخت پیغام دیا، جبکہ چینی میڈیا نے مودی کی کوئی تصویر شائع نہ کر کے بھارت کی سفارتی حیثیت کو مزید کمزور کر دیا۔ولاگ میں بتایا گیا کہ بھارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے بہانے فوجی نقل و حرکت تیز کر رہا ہے۔ مبشر لقمان نے خبردار کیا کہ ٹینک اور توپوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کسی بڑے منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ڈیموں کے ذریعے پانی چھوڑ کر پاکستان میں مصنوعی سیلاب لارہا ہے۔ مبشر لقمان کے مطابق یہ "واٹر وار” دراصل پاکستان کے خلاف ایک خطرناک ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ولاگ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب کے عوام اور سیاسی رہنماؤں نے بھی دہلی حکومت کو زمہ دار ٹھہرایا ہے کہ جان بوجھ کر ان کے علاقوں کو سیلاب میں ڈبویا گیا۔ ان کے مطابق دہلی حکومت کا یہ رویہ نہ صرف کسانوں کی معاشی تباہی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مرکز کے خلاف غم و غصہ بھی بڑھا رہا ہے۔

مبشر لقمان نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں دو پائلٹس سمیت تین اہلکار شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں ہولناک زلزلے کے باعث سات سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، جس پر مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

Shares: