ڈرون ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد۔

0
43

موٹروے پولیس کا ادارہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہاہے۔موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو پرکھنے میں بھی ڈرون کیمروں کی مدد لی جائے گی۔
ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹول پلازوں پر رش کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
جرائم کی روک تھام میں ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔

حادثات کی وجوہات اور روک تھام بارے تفتیش وتحقیق میں مدد حاصل ہو گی۔
باڈی وارن کیمروں کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے۔باڈی وارن کیمروں کے ذریعے براہ راست آفیسر اور مسافروں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔گاڑیوں میں موجود ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔
پبلک سروس وہیکل انفارمیشن مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے حادثات کی روک تھام میں مدد حاصل ہو گی۔جدید سسٹم کے نفاذ سے نظام عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے گا۔

Leave a reply