کراچی اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر ڈوبنے کے الگ الگ واقعات میں 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں منوڑہ پوائنٹ کے قریب نہاتے ہوئے 2 افراد سمندر میں ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اسی طرح حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، جبکہ حب ندی میں پانی میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ ڈوب گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور غوطہ خور مسلسل آپریشن میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

Shares: