ٹنڈوجام پولیس کی کاروائی میں منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار،مقدمہ درج

0
47

حیدرآباد:ٹنڈو جام پولیس کی کاروائی میں منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار، مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

مقامی ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ڈی ایس پی ٹنڈو جام یار محمد نظامانی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر غلام مجتبیٰ شیخ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی گئی ،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر میر کالونی چوک ٹنڈو جام کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش بنام داؤد مغل کو ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا

حیدر آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروش کرنے کا اعتراف کیا،رفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے

ٹنڈوجام پولیس گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہیروئن کو پولیس تحویل میں لیکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا151/2022 u/s 9-A CNS، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ادھر راولپنڈی میں پولیس نے اہم کاروائی میں کہوٹہ کے تہرے قتل میں ملوث اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزم راشد محمود نے 2018 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

مقتولین میں خضر، کلثوم بی بی اور بلقیس شامل تھے جبکہ اشتہاری راشد محمود قتل کی واردات کے بعد سعودیہ فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ راشد محمود کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا جا چکا ہے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply