جھنگ :پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش کو پکڑ لیا،ہیروئن برآمد
جھنگ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عظیم حمید)پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش کو پکڑ لیا،ہیروئن برآمد
تفصیل کے مطابق جھنگ پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پل اصحابہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایس پی مرزا انجم کمال اور ڈی ایس پی مظہر فاروق کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولنگ چیک پوسٹ پل اصحابہ کے شفٹ انچارج عابد پرویز اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش اظہر عباس ولد رب نواز سکنہ گرین ٹاؤن جھنگ کو چیک کیا تو اس سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے اس کے خلاف 9سی کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں ایف آئی آر درج کروا کر حوالات میں بند کردیا گیا اور کہا کہ سوسائٹی کے ان ناسوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی