ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو شہرپولیس کی کارروائی، منشیات فیکٹری پکڑلی،4 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر عبدالوہاب عباسی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر میمن محلہ گجو میں بدنام گٹکا فروش اسامہ میمن کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 بدنام گھٹکہ فروش ملزم اسامہ ولد غلام رسول میمن کو گرفتار کرکے لیا۔
دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 20 کلو کتھا، 10 کلو چورہ سپاری،10 کلو پنی، 280 ساشے زعفرانی تمباکو پتی، 204 ساشے عزیزی تمباکو پتی، 100 ساشے راجا جانی تمباکو پتی، 2000 ہزار پیکٹ عاداب، 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر54/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔
اس سے قبل ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس چھاپہ مارکارروائی میں 4 ملزمان کوپولیس نے گرفتارکیا تھا لیکن ذرائع کاکہناہے کہ پولیس ڈیل کے بعد تین ملزمان کو چھوڑ دیا اور صرف ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے

Shares: