ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی سرپرستی میں شہر کے ہوٹلوں پر منشیات کا کاروبار عروج پر ،نوجوان نسل تباہی کا شکار
باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)پولیس کی پشت پناہی کے باعث ڈیرہ شہر میں ہوٹلوں پر منشیات کاکاروبار جاری،نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت کاشکارہوکر بے راہ روی کا شکارہونے لگی،عوامی سماجی حلقوں کاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت سے ہوٹلوں میں منشیات کے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی پشت پناہی کی وجہ سے ڈیرہ شہر کے بارونق مقامات پر ہوٹلوں میں منشیات کادھندہ جاری ہے۔ مارکیٹوں اوربازارو ں میں معروف ومشہورہوٹلوں پر عوام کو منشیات فروخت کی جارہی ہے۔اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو پولیس کی آشیرباد باد حاصل ہے اورآج تک کسی منشیات فروش کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوٹلوں میں آئی عوام کو منشیات فروخت کرکے پولیس کو حصہ بقدرجسہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا۔ منشیات کے کاروبار میں ہوٹل مالکان بھی برابرکے شریک ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت سے ہوٹلوں میں منشیات کے کاروبارسے وابستہ افراداوراس کاربار میں ملوث ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات جیسے مکروہ نشے کی عادی ہورہی ہے اس لیے اس کاروبار کی فوری روک تھام کی جائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایاجاسکے۔