سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرلئے
سرگودھا ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے منشیات فروشی کی چین توڑ دی ۔ تین منشیات فروش گرفتار ، ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او عارف چیمہ اور انکی ٹیم کو شاباش , تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام کا اعلان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹرز اللہ دتہ , محمد کاشف و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث مسعود کو منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار کیا جس نے بتلایا کہ وہ محمد زبیر سے منشیات خریدتا ہے ملزم زبیر کو بھی منشیات فروشی کرتے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ جس نے انکشاف کیا کہ وہ عثمان سے منشیات خرید کر لاتا ہے ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ملزم عثمان کو بھی منشیات فروشی کرتے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے چرس 4 کلو 170 گرام برآمد کر لی گئی ، جن پر منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ۔
گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بہترین کارروائی کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عارف حسین چیمہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔