اوچ شریف:منشیات فروشوں کی چاندی,مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد کاانکشاف

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اولیاء کرام کی دھرتی اوچ شریف میں منشیات فروشوں کی چاندی، مقامی پولیس کی مبینہ آشیرباد اور سہولت کاری بارے انکشاف، باقاعدہ منتھلیاں پولیس کے شیر جوان لینے لگے، نوجوانوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر، اہل علاقہ پریشان اور تشویش میں مبتلا ، وزیراعلی پنجاب ،آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں اوچموغلہ، ککس، للو والی موری، قادرآباد، مانجھی والا، محلہ بخاری، محلہ گیلانی، شمیم آباد، شمس کالونی،جمال درویش سمیت گردونواح میں منشیات فروشوں چھوٹے بڑے اڈے قائم ہوچکے ہیں جن کو مقامی پولیس کے ملازمین کی مبینہ طور پر بھرپور معاونت اور سہولت کاری میسر ہے،

باوثوق ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں ہیروئن ،چرس ،آئس پاؤڈر، افیون فروخت کرنے لگے اورکئی منشیات فروشی کے بڑے ڈیلر بن گئے ۔منشیات فروشی میں جام اللہ ڈتہ سر فہرست ہے اوچ شریف کے علاقے اوچموغلہ محلہ بلوچاں بڑے مرکز بنا لئے ہیں ۔ جن کی سرپرستی اعوان برادری کی بااثر شخص کی ہے دوسرے علاقوں سے بھی ڈیلر ان سے بھاری مقدا`ر میں منشیات خرید نے آتے رہتے ہیں۔

منشیات فروش نوجوان نسل کو آسانی سے منشیات کا عادی بناتے ہیں اور پھر ان کو منشیات فروشی پر بھی لگا دیتے ہیں جن میں کم عمر نوجوانوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں جوبعد میں گلی محلوں اور ہوٹلوں پر سرعام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں اس سلسلے میں مقامی پولیس کی خاموشی لمہ فکریہ ہے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔

منشیات فروش مبینہ طور پر بلا خوف و خطر دن رات نوجوان نسل میں موت بانٹ رہے ہیں اور اس مافیا کو کسی قسم کا کوئی بھی ڈر نہیں بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں کی آڑ میں روزانہ لاکھوں کا جواء ہو تا ہے تشویش کا باعث یہ امر ہے کہ 13سے 18سال کے نوعمر لڑکے بھی جوئے کی لعنت میں پڑ چکے ہیں اس کے علاوہ چرس اور دیگر منشیات بھی وہاں پر سر عام فروخت کی جاتی ہے،

اوچ شریف میں درجنوں سنوکر کلب قائم ہو چکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، کالج و سکولز میں چھٹی کے بعد طالبعلم پڑھائی کرنے کے بجائے سارا سارا دن ان کلبوں میں گزارتے ہیں، ان مقامات پر نوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں بلیئرڈ وسنوکر کلبوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے سامان اور دوائی کے پیسوں کو بھی بلیئرڈ وسنوکر کلبوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعظم نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کمشنر بہاولپور ،ڈی سی بہاول پور ،ڈی پی او بہاول پور اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور اوچ شریف شہر سے ان جوئے کے اڈوں کا ختم کیا جائے

Leave a reply