باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ کے فقیر گوٹھ میں نشیئوں نے عوام کا جینا محال کردیاہے
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ فقیر گوٹھ میں آئس کے نشئیوں نے عوام کا جینا محال کردیا،گذشتہ رات عزیز جاکھرو نامی شخص کے دکان کے تالے توڑدۓ گئے ہیں اور نامعلوم چوروں نے دکان کاصفایا کردیا ہے مقامی لوگوں کا کہناہے یہاں چوریاں صرف نشئی ہی کرتے ہیں کئی باریہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن انہیں پولیس چھوڑ دیتی ہے ، عوامنے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.
دوسری طرف بگھان پولیس نے کارروائی کر کے ایک کرولا کار سے منشیات پکڑ کر ملزم عبدالرحمان پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے مزید پولیس کی تفشیش جاری ہے جبکہ بگھان پولیس نے رشوت کے عوض کار، منشیات اور ملزمان چھوڑ دئے تھے تواس کا ڈی آئی جی حیدرآباد نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور حکم جاری کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے.
Shares: