کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
حکام حکام کے مطابق جدہ جانے والے دو مسافروں نے منشیات سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور اندرونی گتے کی تہہ میں چھپائی ہوئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ
ادھرنیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
پولیس کی ناک کے نیچے کالا دھندہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس نے بھی اس معاملے میں خاموشی سادھ رکھی ہے۔
فون پردوستی،وہ بھی خاتون سے:سندھ پولیس نے وارننگ جاری کردی
شہر میں نشہ بیچنے اور خریدنے والوں کا اتا پتا معلوم ہے مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔علاوہ ازیں حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔








