لا پاز: بولیویا میں حکام نے 22 کروڑ ڈالر مالیت کی تقریباً 9 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،جس کی قیمت یورپ میں تقریباً دوگنا ہے جہاں ممکنہ طور پر غیر قانونی کارگو لے جایا جانا تھا-

باغی ٹی وی: ’’روئٹرز‘‘ کے مطابق ملک کے مغربی اووورو ڈیاٹمنٹ سے کوکین ضبط کی گئی جس کی بین الاقوامی مالیت 52 کروڑ ڈالر بنتی ہے منشیات یورپ اسمگل کی جانے کی کوشش کی جارہی تھی.

بولیویا کے صدر لوئس آرس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تقریباً 8.8 میٹرک ٹن کی ریکارڈ منشیات ضبط کی گئی ہے منشیات ایک ٹرک میں پائے جانے والے لکڑی کے فرش میں چھپائی گئی تھیں اور جسے نیدرلینڈ منتقل کیا جانا تھا،جہاں اس کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 526 ملین ڈالر لگایا جائے گا۔

حکام کے مطابق، آپریشن میں چار مشتبہ منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی شامل تھی، جو نو چھاپوں سے شروع ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین …

اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

Shares: