اوچ شریف : بجلی کے تار ٹوٹنے سے خشک گھاس سے لدے ٹریلر کو آگ لگ گئی
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) بجلی کے تار ٹوٹنے سے خشک گھاس سے لدے ٹریلر کو آگ لگ گئی، اہل علاقہ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا،
تفصیل کے مطابق خشک گھاس سے لدا ہوا ٹریلر سے دھوڑکوٹ میں سڑک کے اوپر سے گزرتی بجلی کی تاریں الجھ کر ٹوٹ گئیں اور سپارک کی وجہ سے ٹریلر پر لدی گھاس کو آگ لگ گئی جسے اہل علاقہ نے ٹریلر ڈرائیور کی مدد سے آبادی سے باہر نکال کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا، اور مزید نقصان سے بچا لیا ڈرائیور کے مطابق ٹریلر خشک گھاس لے کر دبئی جا رہا تھا –