کراچی: تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی ایس پی کی ضمانت منظور

میرے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں
0
110
karachi

کراچی:عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی ایس پی ملزم عمیر طارق باجاری کی ضمانت منظور کرلی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نمبر 2 کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں ڈی ایس پی ملزم عمیر طارق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل عامر منسوب ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، سابق ایس ایس پی ساؤتھ کہ کہنے پر سب کچھ ہوا اور اسے بے قصور قرار دے دیا گیا، ایس ایچ او پیر آباد وہ افسر ہے جو ڈکیتی میں شامل تھا اور وہ اس مقدمے کی انکوائری میں شامل ہے، ہم ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، ضمانت قبول کی جائے،عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزم عمیر طارق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 13 دسمبر کو پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں کروڑوں روپے ڈکیتی کے کیس میں ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری سمیت 8 ملزمان کو واردات میں ملوث قرار دے دیا تھا، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں مقدمہ کا عبوری چالان پیش کیا پولیس نے عبوری چالان میں ایس ایس پی جنوبی عمران قریشی سمیت دو ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا تھا-

چالان میں کہا گیا تھا کہ ایس ایس پی عمران قریشی اور کانسٹیبل عظمت کے خلاف شواہد نہیں مل سکے چالان میں ایس ایس پی عمران قریشی ، ریاض کارپینٹر ، ساون اور عظمت کا نام کالم نمبر دو رکھا گیا ہے، پولیس نے ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری سمیت 8 ملزمان کو واردات میں ملوث قرار دے دیا تھا چالان میں کہاگیا تھا کہ انفارمر سے ایس ایس جنوبی کو اطلاع ملی کہ اورنگی ٹاؤن کے گھر میں ایم کیو ایم لندن کے لوگ موجود ہیں، اطلاع تھی کہ اورنگی ٹاؤن کے گھر سے ایم کیو ایم لندن کے لوگوں کو دہشتگردی کے لئے مالی معاونت کی جاتی ہے، یہ بھی اطلاع تھی کہ گھر سے بلیک منی اور ٹیرر فنانسنگ کے شواہد مل سکتے ہیں۔

Leave a reply