گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکارشہید

0
47

گھوٹکی: میرپور ماتھیلو میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا،جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اوباڑو اور 2ایس ایچ اوز سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی اوباڑو اور ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ٹھٹھہ :کینجھر میں ایکسیڈنٹ میاں بیوی جاں بحق،6 زخمی،کریشن پلانٹ پر دل کادورہ پڑنے سے کے پی کے کا…

ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اوباڑو سے 3 بچوں کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، مغوی بچوں کی بازیابی کیلیے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا تو پولیس پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی 2 ایس ایچ اوز اور 2 سپاہی شہید ہوئے شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میرپورماتھیلو عبدالمالک کمانگر، سپاہی دین محمد اور سپاہی جتوئی پتافی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے تاہم پولیس آپریشن جاری ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈاکوؤں کے قبضے سے اپنی تحویل میں لے لی ہیں ،پولیس کا مورال بلند ہے،شہادت ہمارا جہیز ہے، پولیس ابھی بھی جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ’چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز شامل کی گئیں

ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی نے بتایا تھا کہ اوباڑو میں کچے کے علاقے رونتی سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھارات کے وقت اچانک ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر دیا، جس سے ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوباڑو کے علاقے رونتی میں قائم پولیس کیمپ پر حملے والے مقام کیلئے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکاروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جوابی کارروائی میں مارے گئے ملزمان نے کچھ دیر قبل ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فرنٹیرکالونی اور آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

Leave a reply