گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )ی ایس پی سرکل آفتاب صدیقی کا عید پر تھانہ سٹی کا وزٹ حوالات میں بند قیدیوں کو مٹھائی تقسیم کی ،ڈی ایس پی سرکل گوجرہ نے عید کے پر تھانہ سٹی کا سرپرائز وزٹ کیا اور حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی انکو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ساتھ قیدیوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل بھی سنے اور قیدیوں سے ان کے جرائم بارے پوچھ کر ان کو سمجھایا یہ نفرت ہمیں آپ سے نہیں نفرت جرم سے ہے آپ لوگ بھی اچھے شہری اور پاکستانی بنیں جرائم کو چھوڑ دیں اور معاشرے میں اچھا مقام بنائیں اور زندگی بسر کریں کہ یہی احکاماتِ الہی ہیں اور قرآن پاک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات بھی ہمیں اچھائی کا ہی حکم دیتی ہیں اس موقع پر قیدیوں نے ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور جرائم کو چھوڑنے کا بھی وعدہ کیا.

Shares: