مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 75ضمنی انتخاب میں ووٹرز کوہراساں کیاگیا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این اے 75ضمنی انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،الیکشن کمیشن کے عملے کو مسنگ پرسن کیاگیا،پولنگ کاعمل سست روی کاشکار رہا اورفائرنگ کی گئی،این اے 75ضمنی انتخاب میں لوگوں کو آئینی حق سے محروم کیا گیا نوشین افتخار بہادری کے ساتھ الیکشن لڑیں الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی تھی ،الیکشن کمیشن نے کہا انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا ،

این اے 75 ڈسکہ سے ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے لیے ماحول خرا ب کرنے کی کوشش کی گئی ،یہ لڑائی میری نہیں ،جمہوریت کے لیے سب کی ہونی چاہیے ،20پ ولنگ اسٹیشنز پر نتائج کے منتظر ہیں،ووٹ کاسٹ کرنے والوں کوان کے حق سے محروم کیا گیا، امیدہے الیکشن کمیشن جوفیصلہ کرے وہ عوام کے مفاد میں ہو،ہم نےتوپولنگ کےدن صورتحال سے متعلق ویڈیوز بھی پیش کردیں،

نوشین افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی ،الیکشن کمیشن جو بھی رزلٹ دے وہ آنے والے الیکشن کیلئے مثال قائم کرے ،اس جعلی حکومت اور پولیس کی طرف سے میرے بھائی کوگرفتار کیا گیا،یہ ن لیگ کی نہیں این اے 75 کی عوام کی جنگ ہے،میرے بھائی کوگرفتار میرے بچوں کے سامنے حراساں کیا گیا کیا ایک خاتون کا حق نہیں وہ الیکشن لڑ سکے،

مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan