پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ آنے والا نیا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کر دے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سینئئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہیں اور ہاتھ میں تسبیح پکڑے کچھ ورد کرنے میں مصروف ہیں-
اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دعا ہے کہ آنے والا نیا سال جانے والے سال کے دکھوں کا مداوا کر دے-
واضح رہے کہ اس سے قبل سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی سال نو کے لئے انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا سال آنے والا اور مجھے اُمید ہے کہ انشاءاللہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ للہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور کورونا نے ہمیں جو پریشانی دی ہے اللہ کے حکم سے ہم اس سے نکل جائیں گے یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ نئے سال کے لیے ہمیں خود سے بھی وعدے کرنے ہوں گے نئے سال کے لئے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہت سی باتیں ایک طرف رکھ کرسب سے پہلے تو ہمیں اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اور اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک میں اٹھنے بیٹھنے میں سونے جاگنے میں کیا تبدیلی لانی چاہیئے اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنا اس قدر خیال رکھنا ہوگا کہ ہمیں ذہنی طور پر بھی پُرسکون زندگی گزاریں اور ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط رہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔