دعا زہرہ کی عمر کتنی؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والے دعا زہرہ کی عمر کے حوالہ سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے
دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی، عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے ،نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے ،دعا زہرہ کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے،ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے ،میڈیکل بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے
8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے
دوسری جانب دعا زہرہ کیس کا تفتیشی افسر بدلنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے، مقامی عدالت نے دعا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور درخواست مسترد کر دی، دعا کے والد نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تفتیشی افسر کو بدلا جائے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کےجمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی