دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی،
عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بنا کر دعا زہرا کی عمر کے تعین کرنے اورکیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا ہے، مقامی عدالت میں سماعت ہوئی تو عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ظہیر نے اپنے پورے بیان میں کہا کہ لڑکی میرے پاس آئی ،اس پر وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ظہیر نے اپنے بیان میں کہا تین سال سے دعا رابطے میں تھے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید تحقیقات اورمیڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیتے ہیں عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے سیکرٹری صحت کو لکھیں گے سیکرٹری صحت میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کریں بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ پراسیکیوشن کا مسئلہ ہے
عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا ہم نے قانون کے مطابق کام کیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سی کلاس کی بات نہیں کررہے صرف عمرکے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ بنارہے ہیں،وکیل نے کہا کہ لاہور میں مجسٹریٹ کے پاس دعا زہرا کے والد اور کزن کے خلاف جعلی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ والد اور کزن نے دعا زہرا اور اس کے شوہر کو ڈرایا دھمکایا دعا نے لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے والد اور کزن کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا سندھ ہائیکورٹ میں بھی والد اور کزن سے متعلق دعا نے کچھ نہیں کہا پولیس کی نگرانی میں دعا کو لاہورسے لا کربیان ریکارڈ کرایا گیا ایسے میں آزادانہ طور پر بیان کیسے ہوسکتا ہے عمر کے تعین سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں 16 سال کا بچہ اگر اپنی مرضی سے بھی کسی کے ساتھ جاتا ہے تووہ اغوا تصور ہوگا، ادرا ریکارڈ کے مطابق جب دعا زہرا گئی تواس کی مر 13 سال 11 ماہ اور کچھ دن تھی
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ بوجھ کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دے دیا
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی