دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

0
54
گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے والد نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے

عدالت میں دائر درخواست میں مہدی کاظمی نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، دعا کے شوہر ظہیر اور دیگر کو فریق بنایا ہے، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دعا زہرہ کو بیرون ملک لے جانے سے روکا جائے اور اسے اسکے شوہر ظہری کی غیر قانونی حراست سے نکال کر والدین کے حوالہ کیا جائے،

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا کہ اگر دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ملزم ظہیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سال سے کم ثابت ہوچکی ہے سنگل میڈیکل بورڈ نے ہڈیوں کے ٹیسٹ کے بعد عمر 17 سال کے قریب بتائی ہے عدالت 14 سالہ کم عمر دعا زہرا کو اس غیرقانونی حراست سے بازیاب کراکے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے پنجاب ریسٹرن میرج ایکٹ 2016ء کے مطابق شادی غیر قانونی ہے

دوسری جانب دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی 15 سال کی بھی نہیں ہوئیں انہیں امید ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اب سندھ پولیس ظہیر احمد کو گرفتار کرلے گی کیونکہ ان پراغوا کا کیس درج ہے صرف 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلیٰ حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں کچھ نہیں بچا اس لیے اسے بند کردیا جائے۔ لیکن آج آنے والی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ کیس کی تفتیش ٹھیک سے نہیں کی گئی۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے ،نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے ،دعا زہرہ کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے ،ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے ،میڈیکل بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

Leave a reply