دنئی ایئر پورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے ہیں
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کے ٹکرانے کا حادثہ جمعرات کی صبح ہوا ، فلائی دبئی اور گلف ایئر لائن کے دو طیارے آپس میں ٹیکسی روڈ پر ٹکرائے ،طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
حادثے کے بعد ایئر لائن فلائی دبئی نے جاری اعلامئے میں کہا کہ ہماری ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لئے روانہ ہونا تھا تا ہم حادثے کے بعد جہاز کو روک دیا گیا ہے اور مسافروں کو دوسری پرواز سے بھیجا جائے گا
جاری اعلامیہ کے مطابق جہاز کے پروں کو نقصان ہوا ہے ، حادثے کے حوالہ سے تحقیقات کر رہے ہیں
دوسری جانب گلف ائیر کا کہنا ہے کہ اس معمولی حادثے میں ان کا جہاز دوسری ائیرلائن کے جہاز سے ٹکرایا جس سے اس کی دم کو نقصان پہنچا ہے.