فلائی دبئی کے طیارے نےدبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف منسوخ کر دیا جس کے بعد، 14 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایک فلائی دبئی کے طیارے کو ٹیک آف منسوخ کرنے پر مجبور ہو گیا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر اور عملے کو بخیریت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔فلائی دبئی کی پرواز، جو صومالیہ کے ہرگیسہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی تھی، صبح 3:55 بجے پرواز کرنے والی تھیپرواز کی منسوخی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی،اس واقعے نے فضائی آمدورفت میں خاطر خواہ خلل ڈال دیا، جس کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 پروازوں کو جو دبئی پہنچنے والی تھیں، دیگر قریبی ایئرپورٹس پر موڑ دیا گیا۔فلائی دبئی نے تصدیق کی کہ تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پرواز پر دوبارہ بک کیا جائے گا، جو تقریباً صبح 9:30 بجے روانہ ہو گی۔
اس رکاوٹ کے باوجود دبئی ایئرپورٹس نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ پر آپریشنز معمول کے مطابق جلد ہی بحال ہو گئے ہیں۔ ایک ترجمان نے کہا، "دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز معمول کے مطابق بحال ہو گئے ہیں۔” ایئرپورٹ نے مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت اور آرام دہ سفر ہماری اولین ترجیح ہیں۔








