دبئی ایئر شو میں تیجس کی تباہی نے بھارت میں دفاعی سازوسامان میں کرپشن بے نقاب کردی
دفاعی سازوسامان کی خریداری میں کرپشن اور نقائص نے تیجس کی آتما ہتیہ کر ڈالی ،دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا،تیجس طیارے کی تباہی میں بھارت کی دفاعی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہوئی ،بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ کچھ عرصہ قبل ہی دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی اور نااہلی کا پردہ چاک کرچکے ہیں
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا کہنا ہے تھا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا،کئی سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی ان کیلئے معاہدے کیے جاتے ہیں،
ناقص جہاز کو ائیر شو پر بھیجنا بھارتی جھوٹے گھمنڈ اور خواب وخیال میں رہنے والی مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے ،چھپن انچ کی چھاتی کے گھمنڈ زمین بوس ہو گیا جو دنیا کے خدشات کو مزید گہرا کرے گا ، آپریشن سندور بھارت کی دفاعی قیادت کیلئے آنکھیں کھول دینے والا ہے،








