ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )دبئی متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی
تفصیل کے مطابق دبئی متحدہ عرب امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے ہیں ،ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان ملک بلال کھاڑک ،ملک سجاد کھاڑک اور ملک فاروق کھاڑک جوکہ ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کی حدود ٹبی کھاڑک کے رہائشی تھےاور ان کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم تھے ،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ،
یاد رہے دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الراس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ کل 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری طرف جب ڈیرہ غازیخان میں موضع ٹبی کھاڑک میں ان نوجوانوں کی دبئ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تو پوراعلاقہ سوگ میں ڈوب گیا-

دبئی: عمارت میں آتشزدگی، ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق 9 زخمی
Shares: