دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا ہے، سابق صدر اور سابق وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں، آصف زرداری بلاول کے ہمراہ تو نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں،آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات آج ہوگی بلاول بھٹو اور مریم نواز بھی شریک ہوں گے۔ آصف زرداری نواز شریف سے آئندہ انتخابات، عبوری حکومت اور میثاق معیشت پر بات چیت کریں گے۔سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں آج شام ملاقات طے ہو گئی ہے

آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں دبئی کے نجی ہوٹل میں ملاقات آج شام کو ہوگی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف بھی شریک ہونگے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی ،سابق صدر آصف علی زرداری میثاق معیشت معاہد ہ کرنے پر بات کرینگے ملاقات میں معاشی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوگا

متحدہ عرب امارات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں جاری ہیں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی ملاقات کی سابق صدر آصف زرداری، وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی ، مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا ،

 نواز شریف جلد واپس آئیں گے

نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی پیچیدگیوں پر قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی نواز شریف کی لیگل ٹیم نے حکمت عملی تیار کر کے نواز شریف کو بریفنگ دے دی، عید کے فوری بعد وکلا کی جانب سے وکالت نامے نواز شریف کو لندن بھجوائے جائیں گے،نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی سابق وزیراعظم حفاظتی ضمانت ملنے پر لندن سے پاکستان کے لیے سفر کریں گے،حفاظتی ضمانت کے دوران ہی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کرانے کی کوشش کی جائے گی،اگر جیل جانا قانوناً ضروری ہوا تو نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا ،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Shares: