مزید دیکھیں

مقبول

میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

دبئی میں بھی ہوئیں کرونا وائرس سے دو ہلاکتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دبئی میں بھی دو ہلاکتیں ہو گئی ہیں

دبئی کی وزارت صحت نے جمعہ کی شب کرونا وائرس کے دو مریضوں کی ہلاکت کا اعلان کیا، وزارت صحت کے مطابق مریضوں میں سے ایک 78 سالہ عرب شہری تھا ، جو یورپ سے آیا تھا۔ اس میں کرونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی تا ہم اسے دل کا دورہ بھی پڑا جس سے اسکی موت ہوئی

وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والا دوسرا مریض 58 سالہ تھا جو ایشین باشندہ ہے،اسے دل ،اور گردے کی بیماریوں سمیت متعدد مزید بیماریاں بھی تھیں.

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قرنطینہ کی خلاف ورزی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اگر قرنطینہ کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تو انہیں جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا ہو سکے گی۔

اس حوالے سے امارات کے اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 14 روزہ قرنطینہ کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی.کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے اور حفاظتی اقدامات کے برخلاف عمل کرنے والوں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم جرمانہ اور 5 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ مسلسل خلاف ورزیوں پر جرمانہ اور سزا دگنی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

دبئی میں سینما گھر ،تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan