دبئی میں خوفناک دھماکہ،شہر بھر میں آواز سنی گئی

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دھماکہ ہوا ہے

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنائی دی، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا، دھماکا کے بعد آگ لگ گئی، دھماکا جبل علی پورٹ کے قریب ہوا،دھماکا کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکا کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں

دھماکے کے بعد جہاز پر آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے اور آگ بجھانے والوں کی ٹیم اس آگ پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے۔عینی شاہدین نے شہر بھر میں دھماکے کے وقت عمارتوں کو لرزا دینے کی اطلاع دی

دبئی میں لوگوں نے اپنے فون سے دھماکے کے بعد کی خوفناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں آگ لگی ہوئی دکھائی گئی ہے اور دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

Leave a reply