دبئی: رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا

دبئی(باغی ٹی وی )رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
فوکل پرسن مقرر ہونے پر صدر میاں منیر ہانس و صدر سوشل میڈیا سیل ملک خرم شہزاد اعوان پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے رانا فاروق اشرف کو مبارکباد پیش کی ۔
تفصیل کے مطابق رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزارت برائے اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ سجاد طوری نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزارت خارجہ ،قونصل جنرل پاکستان دوبئی، ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن،ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سمیت وزارت اوورسیزاینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے تمام ماتحت اداروں کو نوٹیفیکشن ارسال کر دیا گیا ہے ۔رانا فاروق اشرف دوبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں گے ۔ وہ اعزازی طور پر اپنی سرکاری خدمات سرانجام دیں گے ، کوئی معاوضہ وصول نہیں کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بینکنگ چینلز کے ذریعے زرمبادلہ پاکستان بھجوانے پر آمادہ کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔رانا فاروق اشرف پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات اور پیپلز پارٹی بزنس فورمز مڈل ایسٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔رانا فاروق انتہائی ملن ساز شخصیت ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ انکی صلاحیتوں کا پاکستانی کمیونٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔
رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررہونے پر صدر میاں منیر ہانس و صدر سوشل میڈیا سیل ملک خرم شہزاد اعوان پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے رانا فاروق اشرف کو مبارکباد پیش کی گئی-

Comments are closed.