ڈاؤن ٹاؤن دبئی اس سال نئے سال کی تقریبات میں دنیا بھر کی توجہ ایک نئی شکل میں اپنی جانب کھینچنے جا رہا ہے، جہاں چند منٹوں کی روایتی آتش بازی کی بجائے پہلا آٹھ روزہ نیو ایئر فیسٹیول منعقد ہوگا۔
دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ’ایمار‘ نے اعلان کیا ہے کہ یہ خصوصی جشن 31 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گا، جس دوران پورا شہر روشنیوں، رنگوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حسین مناظر سے دمک اُٹھے گا۔خلیج ٹائمز کے مطابق اس سال کا ایونٹ ڈاؤن ٹاؤن کے پورے علاقے کو ایک وسیع اسٹیج میں بدل دے گا، جہاں برج خلیفہ، دبئی مال پرومی ناڈ اور برج لیک سے شاندار لیزر شوز، آتش بازی، لائیو پرفارمنسز، ایریل ایکٹس اور جدید ٹیک ٹرکس پیش کیے جائیں گے۔ ایمار کے مطابق یہ پروڈکشن خطے کے تمام پچھلے نیو ایئر ایونٹس سے بڑی اور منفرد ہوگی۔
اگرچہ ڈاؤن ٹاؤن کے زیادہ حصے میں رسائی مفت ہوگی، تاہم برج پارک سے خصوصی شوز اور فرنٹ رو ویوز دیکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹ لازمی ہوگا۔ ٹکٹیں پہلے سے آن لائن دستیاب ہوں گی۔تقریبات میں ایک بڑی پریڈ بھی شامل ہوگی، جس میں فلورٹس، جائنٹ پپلٹس اور مقامی ثقافتی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ ایمار نے مکمل شیڈول جاری نہیں کیا، تاہم ہر روز نئے سرپرائزز اور بڑی خصوصی پیشکش کی توقع ظاہر کی گئی ہے
آسٹریلوی سینیٹر کا برقع پہن کر پارلیمنٹ میں احتجاج
اکتوبر 2023 حملے روکنے میں ناکامی، اسرائیل نے 3 جرنیل برطرف کر دیے
امریکاکا میانمار کے شہریوں کا قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی ذمہ دار اتحادی، بائیکاٹ سیاسی غلطی ہے: عطا تارڑ








